موسم کی تازہ ترین صورتحال - 16 نومبر 2024 - Voice Of Soch News

ہفتہ، 16 نومبر، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال - 16 نومبر 2024

weather update today,weather update,november 16 2024,bagyong pepito latest update,weather update november 16 2024,weather update november 15 2024,pagasa weather update november 16 2024,pagasa weather update today,bagyong ofel latest update,latest news today,bagyong pepito update,tv patrol november 16 2024,november 15 2024,latest news,weather,public weather forecast,bagyong ofel update,weather updates,november 14 2024,weather update karachi

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ /دھندچھائے رہنے کا امکان ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ /دھندچھائے رہنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ /شدید دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کالام 52، دیر (بالائی 46، لوئر 06)، مالم جبہ 23، پٹن 13، سیدو شریف 11، بالاکوٹ 10، کاکول 09، باچا خان ایئرپورٹ 07، پشاور (شہر 07 اور ائرپورٹ 06) بائی 04، میر کھانی، دروش، بنوں 02، چترال 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ 05 اور سٹی 04)، راولاکوٹ 02،گلگت بلتستان: استور اور گوپس 04، بگروٹ 02،پنجاب: اٹک 04، مری اور جھنگ 02، کروڑ (لیہ) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی05 ،کالام منفی01 ، گوپس اور قلات میں01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad