جمعرات کے روز گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ جبکہ شام/رات میں خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ /دھندچھائے رہنے کا امکان۔
جمعه کے روز گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ بالائی پنجاب میں سموگ/دُ ھند میں کمی کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ /شدید دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: کالام 13، دیر(بالائی )06،دروش 03،میرکھانی 02 اور چترال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03،اسکردواورقلات میں01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں