بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ رات کے اوقات میں شدید دُ ھند پڑنے کا امکان۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُ ھند پڑنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ / دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی04،اسکردواورقلات میں00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں