طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے گاڑی درجنوں لوگوں پر چڑھا دی، 35 افراد ہلاک - Voice Of Soch News

منگل، 12 نومبر، 2024

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے گاڑی درجنوں لوگوں پر چڑھا دی، 35 افراد ہلاک

people stories,crazy people,stupid people,people of walmart,people,dumb people,dumbest people,the diary of a ceo podcast,the diary of a ceo,scary stories,scary true stories,scary story,history of domestic violence,baking a mystery podcast,moments of poor judgment,prison escape in real life,consequences of bad decisions,captains of souls,world of warcraft,moments of justice,examples of justice,top posts of all time,scary stalker stories

 چین میں اپنی طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے تیز رفتار گاڑی درجنوں لوگوں پر چڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے جنوبی صوبے گاونگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جس شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھائی اس کی عمر 62 سال ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد 62 سالہ ڈرائیور نے چھریوں کے وار کرکے خود کو بھی زخمی کیا، تاہم پولیس نے اسے قابو کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثے کا ذمہ دار شخص اپنی طلاق سے خوش نہیں تھا، اور دلبرداشتہ تھا۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad