ایمبولینس میں بیمار شوہر کے سامنے ڈرائیور کی خاتون کیساتھ زیادتی - Voice Of Soch News

جمعہ، 6 ستمبر، 2024

ایمبولینس میں بیمار شوہر کے سامنے ڈرائیور کی خاتون کیساتھ زیادتی

women rape in ambulance,ambulance driver rape women,rape in ambulance,assault in ambulance news,rape cases in india,ambulance driver misconduct,ambulance driver sexual harassment,women safetry in india,a woman in trouble,ambulance rape attempt,crimes in india,aambulance misconduct report,a matter of choice,rape women safety,house of healing,compilation of horror stories,women rape,cheating husband,gifts of the spirit,husband,rajesh sharma

نئی دہلی: بھارت میں ایمبولینس ڈرائیور نے جنسی زیادتی پر خاتون کے شور مچانے پر آکسیجن بند کر کے اُن کے مریض شوہر کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایمبولینس میں بیمار شوہر کو اسپتال سے گھر لے جانے والی اہلیہ کے لیے یہ سفر ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔

ایمبولینس ڈرائیور نے اپنے ساتھی کی مدد سے خاتون کے بھائی کو کیبن میں یرغمال بنایا اور شوہر کو لگے آکسیجن سلنڈر کو بند کرنے کی دھمکی دیکر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

خواتین کے منع کرنے اور شور مچانے پر بار بار آکسیجن بند کرنے سے شوہر کی موت واقع ہوگئی۔ سفاک ملزمان نے خاتون سے نقدی اور زیورات بھی چھین لیے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ بجی اسپتال کے اخراجات اُٹھانے سے قاصر تھے اس لیے شوہر کو ڈسچارج کراکے گھر لے جارہے تھے۔

خاتون کے بقول ایمبولینس ڈرائیور نے کہا کہ آپ آگے بیٹھ جائیں تو پولیس والے تنگ نہیں کریں گے۔ ڈرائیور والے کیبن میں اس کا ایک ساتھی بھی تھا۔

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ دونوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کردی۔ شور مچانے پر شوہر اور بھائی کو کچھ اندازہ ہوگیا۔

خاتون نے بتایا کہ جب شوہر اور بھائی نے بچانے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے آکسیجن سلنڈر بند کردیا۔ جس سے شوہر کی موت واقع ہوگئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad