ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی/وسطی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کشمیر ملحقہ پہاڑی علاقوں اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم اسلام آباد، بالائی/جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ ، اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (سید پور 76، سٹی 73، گولڑہ 44، بوکرا 29، ایئرپورٹ 06)، راولپنڈی (چکلالہ 55، شمس آباد 53، کچہری 20)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 36، سٹی 15)، منڈی بہاؤالدین 27، سرگودھا سٹی 20، حافظ آباد 17، چکوال 14، منگلا 13، لاہور (سٹی 12)، مری 10، جہلم 09، جوہر آباد 08، گجرات 06، اٹک اور بھکر 03، کروڑ (لیہ) 02، شیخوپورہ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 47، راولاکوٹ 19، کوٹلی 06، مظفرآباد (ایئرپورٹ 06 سٹی 02)، خیبرپختونخوا: چراٹ 37، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 18، سٹی 14)، کاکول 14، بالاکوٹ 07، مردان 02، تخت بائی، پتن، سیدو شریف اور پشاور ایئرپورٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین ،نو کنڈی 42، بھکر،نورپورتھل،سبی اور سکھر میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں