باہرنکلوں گا تو تمہیں اور چئیرمین نیب کو چھوڑوں گا نہیں، عمران خان کی تفتیشی افسر کو دھمکی - Voice Of Soch News

جمعہ، 6 ستمبر، 2024

باہرنکلوں گا تو تمہیں اور چئیرمین نیب کو چھوڑوں گا نہیں، عمران خان کی تفتیشی افسر کو دھمکی

imran khan,pm imran khan,to the point with mansoor ali khan,imran khan arrest,to the point mansoor ali khan,imran khan arrested,imran khan pti,imran khan live,pti leader imran khan news,imran khan talks to al jazeera,imran khan's messages,to the point express news,imran khan speech,apologise to imran khan,pm imran visit to karachi,to the point,imran khan today,icij investigation,former pakistan pm imran khan arrested,imran khan disqualification

راولپنڈی: نیا توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران عمران خان  نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دے دی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نیا توشہ خانہ ریفرنس کےحوالے سے کیس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان اپنی نشست سے اٹھ کر نیب کے تفتیشی افسر کے پاس پہنچے۔
عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسرمحسن ہاروں سے کہا کہ تم نے جو کیسز بنائے ہیں تمہاری وجہ سے میری بیوی جیل میں ہے۔ جب باہر نکلوں گا تو تمہیں اور چئیرمین نیب کو نہیں چھوڑوں گا۔ رہا ہوتے ہی تم دونوں کو عدالت میں لے کر جاؤں گا۔  بانی پی ٹی آئی کی نیب کے تفتیشی افسر سے گفتگو کے دوران متعدد افراد موجود تھے۔
قبل ازیں نیا توشہ  خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad