موسم کی تازہ ترین صورتحال 3 ستمبر 2024 - Voice Of Soch News

منگل، 3 ستمبر، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 3 ستمبر 2024

latest gma news september 3,weather,weather update,unang balita today september 3,3 september 2024 weather update,unang balita september 3,weather forecast,3 september weather update,september 3 2024,latest news september 3,gujarat monsoon 2024,3 september 2024 up news,latest weather report,weather latest updates,latest gma news,gma latest news,weather updates,pag-asa forecast september 3,latest unang balita',latest balitanghali

03 ستمبر کے روز: موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں ۔بارشوں کے باعث ، ڈیرہ غازی خان ، قلات،خضدار، ژوب اور بارکھان کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

منگل کے روز کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار اوروسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سندھ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران جنوب مشرقی سندھ میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا،شمالی/جنوب مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:نارووال 68، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 55،، سٹی 45)، لاہور(سٹی 50، ایئر پورٹ 31)،گوجرانوالہ 41، اٹک 37، مری 33، منڈی بہاؤالدین 23، حافظ آباد 22، اسلام آباد (ایئر پورٹ 27، گولڑہ18، سیدپور 07، سٹی، بوکرا 02)، گجرات 18، جہلم 15،منگلہ 10،کروڑ(لیہ)، شیخوپورہ، قصور 05، چکوال 04، راولپنڈی(کچہری، چکلالہ 03، شمس آباد 01)، کوٹ ادو 03، جوہر آباد 02، کشمیر:راولاکوٹ 46، مظفر آباد(سٹی10، ایئر پورٹ 08)،گڑھی دوپٹہ 05، کوٹلی 01 ، خیبر پختونخوا:ڈیرہ اسماعیل خان(ایئر پورٹ 18، سٹی 03)، بالاکوٹ 11، سیدو شریف 11، مالم جبہ 09، کاکول 08، چراٹ 07، تخت بائی 05، کالام 04، دیر (زیریں)، پٹن 03،پاراچنار 02، پشاور(ایئر پورٹ 02، سٹی 01) باچا خان(ایئر پورٹ) 01، بلوچستان: قلات 13،بارکھان 08، گلگت بلتستان:گوپس 06، استور، گلگت 03، بگروٹ02اوراسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نو کنڈی،سبی 41،بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان اور تربت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad