بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ میں کہیں کہیں ،جبکہ مشرقی/جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، جنوب مشرقی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوب مشرقی سندھ، پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا، کشمیر،شمال مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ:تھر پارکر(مٹھی 75، اسلام کوٹ 58، ڈاہلی 47، کلوہی 44، ڈپلو، نگر پارکر 20، چھاچرو 19)،پڈعیدن 16، چھور 13، بدین 09، لاڑکانہ 03، میرپور خاص 02، حیدر آباد(ایئر پورٹ)، شہید بینظیر آباد 01،پنجاب:بہاولنگر 21، مری 16، جھنگ 15، خانیوال 12، لاہور (سٹی 10، ایئر پورٹ 02)، اوکاڑہ 09، ڈیرہ غازی خان 02، جوہر آباد، ملتان (سٹی) ،سرگودھا 01، خیبرپختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ) 18،کشمیر: کوٹلی13، بلوچستان: بارکھان 10،خضدار 01، گلگت بلتستان: چلاس 04 اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 43، نو کنڈی اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں