انتباہ:
سمندری طوفان ( اسنا) سندھ کے ساحل سے شمال مغربی بحیرہ عرب میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید مغرب/جنو ب مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے اور عرض البلد°N 22.8 اور طول البلد°E 62.5 پر کراچی سے 500 کلومیٹر جنوب مغرب میں ، اورماڑہ سے 350 کلومیٹر جنوب مغرب ، گوادر سے 260 کلومیٹر جنوب اور مسقط (اومان) سے 430 کلو میٹرجنوب مشرق میں موجود ہے ۔ سمندری طوفان مزید جنوب مغرب کی سمت بڑھتےرہنے کے ساتھ بتدریج کمزر ہو نے کا امکان ہے۔ جس کے با عث آج شام تک بلوچستان کے اضلاع اورماڑہ، پسنی، گوادر، جیوانی اور تربت میں شدید آندھی (60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ) / اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ۔مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ بلوچستان کے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدیت کی جاتی ہے۔ جبکہ سندھ کے ماہی گیرآج سے اپنی سرگرقیاں جاری رکھ سکتی ہیں۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم جنوبی بلو چستان ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران مکران میں آندھی چلنے اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع۔
پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوبی سندھ، جنوبی بلوچستان اوربالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔
سب سے زیادہ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: ٹھٹھہ 20، جیکب آباد 03، کراچی (کورنگی 07، فیصل بیس 04، مسرور بیس، کیماڑی 03، ڈی ایچ اے 02، ایم او ایس، ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، صدر 01)، بلوچستان: اورماڑہ 12، پسنی 06، گوئٹہ (سمنگلی 01)، جیوانی 01، خیبرپختونخوا: کالام میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تر بت 40، پشاور اور نو کنڈی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں