پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی /مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا ، زیریں سندھ اورشمال مشرقی/زیریں بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
منگل کے روز کشمیر، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی /زیریں خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر،جنوب مشرقی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش: پنجاب: لاہور(لکشمی چوک 105،قرتبہ چوک 102، ہیڈ آفس واسا 73، پانی والا تالاب 72، گلشن راوی 61، مغل پورہ 52، سٹی، نشتر ٹاؤن 49، چوک ناخدا 47، اپر مال 45، ثمن آباد 41، تاجپورہ، اقبال ٹاؤن 33، فرخ آباد، ایئر پورٹ 30، جوہر ٹاؤن 12)، منگلہ 57، گوجرانوالہ 43، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 40، سٹی 02)، نارووال 33، مری 25، شیخوپورا 06، گجرات، قصور، منڈی بہاؤالدین 03، جہلم 01،خیبر پختونخوا: کاکول 41،کشمیر: کوٹلی 17،مظفر آباد (سٹی 06، ایئر پورٹ 04)، راولاکوٹ 06، گڑھی دوپڑہ 01، بلوچستان: لسبیلہ 04، سندھ :بدین میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،نوکنڈی47،جیکب آباد،دالبندین 46، دادواوربھکر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں