فوٹیج : چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش، لڑکی موت کے منہ میں جانے سے بچ گئی - Voice Of Soch News

اتوار، 30 جون، 2024

فوٹیج : چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش، لڑکی موت کے منہ میں جانے سے بچ گئی

man slipped while trying to board a moving train,train,moving train,train accident,train accident today,train crash,narrowly escapes,boarding onto moving train,boarding moving train,woman trapped under moving train,woman falls from moving train in karnataka,man slips while boarding moving train,woman slips while boarding moving train,man escapes death,women escape death on railroad,man falling on tracks while boarding the moving train

 بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے والی لڑکی موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ نکلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ مونیکا کماری تمل ناڈو جانے ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں اس نے دیکھا کہ ٹرین پلیٹ فارم سے جانے لگی ہے۔

مونیکا کماری نے بھاگتے ہوئے چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور پلیٹ فارم سے پٹریوں میں جا گری۔

اس موقع پر سکیورٹی عملہ اور دیگر لوگ مونیکا کماری کو بچانے کیلیے بھاگے۔ انہوں نے کم رفتار سے چلنے والی ٹرین کو فوری طور پر رکوا دیا۔

جب لڑکی کو بحفاظت باہر نکالا گیا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسے کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔

ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی نے حادثے کی فوٹیج محفوظ کر لی جس میں لڑکی کو پلیٹ فارم سے پٹریوں میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ فوٹیج کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جسے صارفین دیکھ کر چونک اٹھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad