دوران گشت پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی - Voice Of Soch News

اتوار، 30 جون، 2024

دوران گشت پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

police roleplay,civilian office of police accountability,green bay police department,accident,green bay police,officer,police crash,state police,chicago police,phoenix police,police shooting,live on patrol,police,florida highway patrol,police mod,police chase,police bodycam,cbs 4 news evening,green bay metro fire department,surveillance video,orange county role-play,henderson north carolina,fire department,brown county sheriff's office

 کندھ کوٹ: سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں گشت کے دوران پولیس موبائل کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے مچھی بنڈو کے مقام پہ پیٹرولنگ کے دوران پولیس موبائل کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی۔

حادثے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ نماز جنازہ کے بعد جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 17 جون کو بھی بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں دبئی مسجد کے قریب گشت کے دوران پولیس موبائل کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے افسوس ناک حادثہ پیش آیا تھا، جس کے باعث 5 اہلکار جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad