موسم کی تازہ ترین صورتحال 30 جون 2024 - Voice Of Soch News

اتوار، 30 جون، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 30 جون 2024

weather update today,west bengal weather update,weather,weather update today west bengal,west bengal weather update today,weather update,weather update news,latest weather update,karachi weather update,pakistan weather update,weather update today live,weather report today,weather update today pakistan,weather today,weather news today,weather forecast,pak weather update,weather updates,public weather forecast,30 june weather update

 اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ ، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش:پنجاب: نارووال 32، حافظ آباد 25، لاہور (اپر مال 23، نشتر ٹاؤن 22، جیل روڈ 21، گلبرگ 20، لکشمی چوک، سٹی 18، قرطبہ چوک 15، سمن آباد 11،چوک ناخدا، مغل پورہ، تاج پورہ 06، ایئرپورٹ 05،جوہر ٹاؤن 03، پانی والا تالاب 01)، گجرات 17، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 14، سٹی 08)، منڈی بہاؤالدین 06، گوجرانوالہ 04، چکوال، شیخوپورہ 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 16، راولاکوٹ 02،خیبرپختونخوا: مردان 06، کالام 03، دیر لوئر 01، بلوچستان: ژوب 05، گلگت بلتستان: استور میں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی47،بہاولپور،دالبندین 46، سبی،دادو،بھکراور جیکب آبادمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad