سرگودھا میں مویشیوں کو زندہ جلا دیا گیا، مرکزی ملزم گرفتار - Voice Of Soch News

پیر، 1 جولائی، 2024

سرگودھا میں مویشیوں کو زندہ جلا دیا گیا، مرکزی ملزم گرفتار

live majlis today in pakistan,zakir malik zain sajid rukan,live sargodha,bise sargodha,live majlis today in pakistan 2021,hada pathana nzd lahore road sargodha,police rescue in mianwali,imam bargah 7 block sargodha,latest news in english,how to get good marks in 11th class english,door accident in faisalabad,kacha gurna nzd zafar mor,gurna kaluni nzd sial mor,church in pakistan,police in mianwali,church in pakistan news

 سرگودھا میں ذاتی عناد پر انسانیت سے عاری سفاک ملزمان نے 6 مویشیوں کو زندہ جلا کر مار ڈالا پولیس نے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔

یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی چک میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں میں دیرینہ رنجش پر پیش آیا جہاں با اثر افراد نے غریب ہاری کے مویشیوں کو آگ لگا دی اور ملزمان فرار ہوگئے۔

اس واقعے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے 6 مویشی جل کر ہلاک ہوگئے جب  کہ ایک درجن سے زائد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

حال ہی میں سرگودھا مخالفین نے مویشیوں کو آگ لگادی۔جس میں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ  ایک درجن سے زائد مویشی بچ گئے تاہم وہ بری طرح زخمی ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کو ملزمان کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا اور بھاگٹانوالہ پولیس کا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار ملزم سے تفتیش جاری شروع کر دی۔

جب کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پنجاب پولیس نے مذکورہ جائے وقوعہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی کہ اس گھناؤنے جرم کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ’ اسلام نے بے زبان جانوروں کو بھی حقوق دیئے، ان کے حقوق متعین کرکے رہتی دنیا تک انہیں تحفظ فراہم کیا۔ ان سے بدسلوکی کرنے والوں کو دوزخ کے عذاب کی وعید سنائی۔‘

گزشتہ روز پولیس نے مویشیوں کو زندہ جلا کر مارنے والے واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ذاتی عناد پر مخالفین کے 6 مویشیوں کو آگ لگا کر مار ڈالا۔ مرکزی ملزم پکڑ لیا، تاہم اس کی بیوی اور بیٹے نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔


واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے ملک میں بے زبان جانوروں پر وحشیانہ ظلم کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

سب سے پہلے سانگھڑ میں با اثر کی جانب سے اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سندھ حکومت اور انتظامیہ حرکت میں آئی جب کہ اونٹنی کو شیلٹر ہوم کراچی منتقل کر کے مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے۔


اس کے بعد حیدرآباد میں ایک گدھے کی ٹانگ توڑنے کا واقعہ پیش آیا جو کئی روز اذیت میں رہنے کے بعد ہلاک ہو گیا جب کہ اسی دوران پنجاب میں گدھے کے کان کاٹنے، کتوں کو بے دردی سے مارنے اور عمر کوٹ میں ایک اور اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹ کر اسے ہلاک کرنے سے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad