حکومت سے اپیل ہے کہ PTI کے بجائے قومی ٹیم سے بلا چھین لے: ’بدو بدی‘ اداکارہ کا مطالبہ - Voice Of Soch News

بدھ، 12 جون، 2024

حکومت سے اپیل ہے کہ PTI کے بجائے قومی ٹیم سے بلا چھین لے: ’بدو بدی‘ اداکارہ کا مطالبہ

the hindu analysis today,watch the national,cbc the national,the hindu editorial analysis today,the hindu pdf on telegram,the hindu editorial today,the hindu editorial analysis,the editorial analysis,the hindu analysis,the hindu editorial,the hindu news analysis,olympia local government,government,pm modi to visit australia,olympia city government,washington state capital,pakistan cricket team,pakistan team,pm modi visit to australia

 وائرل گانے ’بدو بدی‘ میں ماڈلنگ کر کے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ وجدان راؤ نے بھارت سے ہارنے پر قومی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔

اداکارہ و ماڈل وجدان راؤ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

وجدان راؤ کا اپنی پہلی ویڈیو میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بجائے قومی ٹیم سے بلا چھین لیں، پی ٹی آئی تو پھر بھی کچھ نہ کچھ کر رہی تھی، ہماری قومی ٹیم سے تو کچھ بھی نہیں ہو رہا ہے۔

اپنی دوسری ویڈیو میں وجدان راؤ نے بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے باؤلر و بیٹر، نسیم شاہ کے رونے پر تنقید کی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ جو کھیل مردوں کی طرح کھیل کر نہیں جیت سکتے تو بعد میں بچوں کی طرح رونا نہ شروع کر دیا کرو۔

وجدان راؤ کا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے کہنا ہے کہ ہار کے بعد پھر یہ ڈرامے شروع کر دیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad