ماں نے 9 سالہ بیٹے کو نافرمانی پر گلا گھونٹ کر مار ڈالا - Voice Of Soch News

بدھ، 12 جون، 2024

ماں نے 9 سالہ بیٹے کو نافرمانی پر گلا گھونٹ کر مار ڈالا

stranger stories,father,mr drew's school for boys,keep 911 for emergencies,that'll teach em,harry potter history,takoda collins father interrogation,strange & mysterious,harry potter professor mcgonagall,professor mcgonagall harry potter,death,mental health,mother hits child,mother hits boy,harry potter lore,harry potter throwback,mcgonagall harry potter,harry potter mcgonagall,worlds strict parents full episodes,world strict parents full episode

 بھارت میں ایک خاتون نے 9 سالہ بیٹے کی نافرمانی اور بدتمیزی سے تنگ آکر اس کا گلا گھونٹ کر جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر اگرتلہ کے جے نگر میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو سپرابھا نامی خاتون کو بیٹے کی لاش کے پاس بیٹھا پایا جس کے بعد خاتون نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

سپرابھا نے پولیس کو بتایا کہ وہ تعمیراتی جگہ پر مزدوری کرتی ہے، اس کا شوہر لاپتہ ہے اور بیٹی کی شادی ہو چکی ہے، وہ بیٹے راجدیپ کی اکیلے پرورش کر رہی تھی لیکن بیٹے کی مسلسل بدتمیزی سے پریشان تھی، راجدیپ نے پیسے چرائے اور  پڑھائی بھی چھوڑ دی تھی، اس کی حرکتوں کی وجہ سے اسے کوئی کام پر بھی نہیں رکھتا تھا۔

خاتون نے اعتراف کیا کہ میں نے بیٹے کو قتل کر دیا ہے لہٰذا جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔

 دوسری جانب پولیس نے سپرابھا کے گھر سےمبینہ طور پر  قتل میں استعمال کی گئی رسی اور بانس بھی برآمد کر لی ہے، ساتھ ہی قتل کی مزید  تحقیقات کیلئےکارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad