ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا - Voice Of Soch News

بدھ، 12 جون، 2024

ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

bank robber,robbery,robber,bandits,bearded bandit,bank robbery,armed robbery,citizens bank,16 banks robbed,snowbird bandit,senior citizens,central coast bandit,red beard bandit,queens robbery squad,incognito bandit,cops and robbers,armed robber,commercial robbery,too tall bandit,gentleman bandit,fbi: suspected goleta bank robber believed to be 'faux badge bandit',bank robbery (crime type),bank robbery (film subject),faceless bandit

 عید قریب آتے ہی ڈکیتیوں کی وارداتیں بڑھ گئیں، چنیوٹ میں ڈاکوؤں نے تین مختلف مقامات پر شہریوں کو لوٹ لیا، بصیر پور میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے محلہ غفور آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے تین مختلف جگہوں پر شہریوں کو اسلحے کے زور پر روکا اور نقدی، موبائل اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا، واردات کے بعد ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، متاثرہ افراد کی درخواست پر پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

دوسری جانب بصیر پور کے علاقے منڈی احمد آباد میں ڈاکو ناکہ لگا شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے، اس دوران موٹرسائیکل سوار کے نہ رکنے پر ملزموں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے احمد نواز نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad