سلمان خان کو نشانہ بنانے کیلئے بچوں کو استعمال کرنے کے منصوبے کا انکشاف - Voice Of Soch News

بدھ، 5 جون، 2024

سلمان خان کو نشانہ بنانے کیلئے بچوں کو استعمال کرنے کے منصوبے کا انکشاف

 

lawrence bishnoi threat to salman khan,salman khan,lawrence bishnoi salman khan,girls reaction to bodybuilder,lawrence threats salman khan,abhi and niyu exposed,salman khan lawrence bishnoi hindi,salman khan lawrence bishnoi,lawrence bishnoi on salman khan,how to grow your business,salman khan case,salman khan lawrence bishnoi fight,lawrence bishnoi salman khan video,salman khan lawrence bishnoi dhamki,salman khan new movie,salman khan being human

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو نشانہ بنانے کیلئے بچوں کو استعمال کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو قتل کرنے کیلئے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے بچوں کو بھرتی کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمان سے تفتیش کے دوران گینگسٹرز کے متعدد منصوبوں کی معلومات حاصل کرلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ویڈیو کالز میں لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے سلمان خان پر حملے کیلئے بچوں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار کو متعدد مرتبہ قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور پچھلے ماہ ان کے گھر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad