انسانی سمگلنگ کا الزام، سماجی کارکن صارم برنی گرفتار - Voice Of Soch News

جمعرات، 6 جون، 2024

انسانی سمگلنگ کا الزام، سماجی کارکن صارم برنی گرفتار

lawrence bishnoi threat to salman khan,salman khan,lawrence bishnoi salman khan,girls reaction to bodybuilder,lawrence threats salman khan,abhi and niyu exposed,salman khan lawrence bishnoi hindi,salman khan lawrence bishnoi,lawrence bishnoi on salman khan,how to grow your business,salman khan case,salman khan lawrence bishnoi fight,lawrence bishnoi salman khan video,salman khan lawrence bishnoi dhamki,salman khan new movie,salman khan being human

 سماجی کارکن صارم برنی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست میں لے کر انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی منتقل کر دیا ہے۔

صارم برنی کو بدھ کی صبح امریکہ سے پاکستان پہنچنے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حراست میں لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ایک سینیئر افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا کہ صارم برنی کو امریکی حکام کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صارم برنی کو انسانی سمگلنگ سے متعلق معاملات پر حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سماجی تنظیم صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی بدھ کی صبح غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے امریکہ سے پاکستان کے شہر کراچی پہنچے تھے۔

صارم برنی کو کراچی پہنچنے پر ایف آئی اے حکام نے بین الاقوامی آمد کے لاؤنج سے حراست میں لیا اور انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کیا۔

ایف آئی اے کے افسر نے بتایا کہ صارم برنی پر انسانی سمگلنگ سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

ایف آئی اے کے ترجمان نے صارم برنی کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں فی الحال کوئی بھی سرکاری مؤقف نہیں دے سکتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad