باپ نے بیٹی کو کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا - Voice Of Soch News

پیر، 17 جون، 2024

باپ نے بیٹی کو کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا

first they killed my father,father and son,first they killed my father trailer,first they killed my father netflix,father and son silently helped attacked by cobra,court tv on the docket,pamela smart takes the stand,shanquella robinson father interview,the cowboy channel,father,30th and cherry,causes and effects,goes to market sell,law and crime,manslaughter,madeline soto update today,khmer rouge,law and crime network,madeline soto update
دہلی: بھارتی دارالحکومت میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے اتوار کو ایک شخص کو اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے، بیٹی کی خون میں لت پت لاش دہلی کے کانجھا والا علاقے کے ایک کھیت سے برآمد ہوئی تھی۔

واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی، تحقیقات میں پتا چلا کہ خاتون کو ایک ٹیکسی میں کھیت میں لایا گیا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر والد سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی کے معاملے پر باپ بیٹی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ مسلسل انکار کرتی رہی، دونوں میں اس بات پر کئی بار جھگڑے ہوئے۔

جس ٹیکسی میں لڑکی کو کھیت لے جایا گیا تھا، پولیس کو اس کیب ڈرائیور نے بتایا کہ وہ نریلا سے ایک مرد اور ایک 25 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ لایا تھا، اس نے خود بھی شراب پی اور اسے بھی پلائی۔

ایک سنسان جگہ پر ٹیکسی روکنے کے بعد لڑکی کے باپ نے کہا کہ وہ لڑکی کو مارنے والا ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اتوار کی رات گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad