دو خواتین کی چال پر ہوا شک، روکا اور پوچھا تو کچھ نہیں ملا، سیکورٹی نے اتروا دئے کپڑے، پھر جو نکلا... - Voice Of Soch News

پیر، 17 جون، 2024

دو خواتین کی چال پر ہوا شک، روکا اور پوچھا تو کچھ نہیں ملا، سیکورٹی نے اتروا دئے کپڑے، پھر جو نکلا...

law and crime network,law and crime,suspicious passenger at the airport,paternity court you are not the father,true crime,the most psycho women,suspicious behavior,suspicious behavior detection,you are not the father,true crime stories,caught with drugs at the airport,you are the father,true crime podcast,criminal behavior,random acts of kindness,solved true crime cases,caught on camera,solved crime cases,what happened with jackie flores

ممبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم ڈپارٹمنٹ نے الگ الگ معاملات میں دو غیر ملکی خواتین کے انڈرگارمنٹس اور سامان میں چھپائے گئے 19.15 کروڑ روپے کی مالیت کے کل 32.79 کلو گرام سونے کو ضبط کیا ہے۔  ممبئی ایئرپورٹ کسٹمز کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پولیس نے 2 غیر ملکی خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ان دونوں سے تقریباً 32.69 کلو گرام برآمد کیا گیا ہے جس کی مارکیٹ قیمت 19 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں خواتین اتنا سونا اپنے انڈرگارمنٹس اور بیگ میں چھپا کر اسمگل کر رہی تھیں۔

منگل کو میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے کسٹمز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کو شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والی دو خواتین مسافروں کی نقل و حرکت پر شک پیدا ہوا۔ شک کی بنیاد پر کسٹم حکام نے ان کی تلاشی لی تو ابتدائی طور پر کچھ نہیں ملا ۔ تاہم جب دوبارہ مکمل چھان بین کی گئی تو ان کے پاس سے تقریباً 32 کلو گرام غیر قانونی سونا برآمد ہوا جس کی مارکیٹ مالیت تقریباً 19 کروڑ روپے بنتی ہے۔

کسٹم حکام نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں خواتین نے سونا اپنے بیگ اور انڈرویئر میں چھپا رکھا تھا۔ دونوں غیر ملکی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فی الحال ان سے مکمل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad