منگل کے روز شمال مشرقی/بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے جنوبی/وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
بدھ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): بنجاب: مری 10، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری 09، شمس آباد 03)، اسلام آباد(بوکرہ 08، ائرپورٹ 04، گولڑہ 02، زیرو پوائنٹ 01)، اٹک 06، کشمیر: راولاکوٹ 05، کوٹلی01، خیبرپختونخوا: دیر (لوئر، بالائی)04، پشاور(ائرپورٹ، سٹی) 03، باچا خان ائرپورٹ، کالام 03، چترال 02 اور چراٹ میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روزکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: بھکر 49، سبی، جہلم، ڈیرہ اسماعیل خان، جوہر آباد، نور پور تھل اور نارووال میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں