کراچی میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش ، پرائیوٹ سکول کا پرنسپل گرفتار - Voice Of Soch News

منگل، 11 جون، 2024

کراچی میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش ، پرائیوٹ سکول کا پرنسپل گرفتار

karachi school principal viral video,karachi school principal,karachi school principal video,school principal video karachi,karachi: school principal scandal,alarming videos of school principal in karachi,karachi school,karachi gulshan e hadeed school principle scandal,karachi private school,karachi school principal viral video twitter link,karachi school principal viral video twitter,karachi school principal viral,karachi school principal viral videos

کراچی :  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 میں دسویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں پرائیوٹ سکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کی بہن نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ سکول پرنسپل منظر الہدی واٹس اپ پر میری بہن کو نامناسب پیغامات بھیجتا تھا۔

ایف آئی آر متن میں کہا گیا ہے کہ یکم جون کو پرنسپل نے میری بہن کو کمرے میں بلا کر اس سے زیادتی کی کوشش کی، پرنسپل میری بہن پر تشدد بھی کرتا رہا، اس موقع پر بہن ہاتھا پائی کر کے بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کو کمرے میں بلانے کے بعد پرنسپل نے سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ چھت کی طرف کر دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad