سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا مالک جاں بحق - Voice Of Soch News

منگل، 11 جون، 2024

سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا مالک جاں بحق

security guard,security guard killed,security guard shooting,off-duty security guard,mother reacts to security guard shooting,security guard shot,club security guard,killed,assault of a high and aggravated nature,merchants security,officer killed,security,private factory,trans person killed,firing,university of southern california,guard,guards,daring acts,washington state capitol protest,where can i get coronavirus vaccination,vancouver washington

 لاہور: غالب مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے نجی کمپنی کے مالک کو  قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 


ایکسپریس نیوز  کے مطابق غالب مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا مالک غلام رسول جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار ملزم مدنی جلیل نے اپنے بیان میں نجی کمپنی کے مالک غلام رسول پر جادوٹونے کا الزام عائد کردیا اور کہا کہ مقتول نے مجھ پر جادو کروارکھا تھا،  صبح اٹھتا تو منہ سے خون آتا تھا اور کہیں بھی مجھے نوکری نہیں ملتی تھی۔

ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پانچ سال پہلے نجی کمپنی میں کام کرتا تھا، مالک نے نکالا تو اس کے بعد کام نہیں ملا ۔

ملزم مدنی جلیل نے بتایا کہ پانچ روز قبل بھی نجی کمپنی کے مالک کو مارنے کے لیے آیا تھا مگروہ گاڑی سے باہر نہیں نکلا ۔


پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad