بھارت میں اونٹ گاڑی میں پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان میں ڈرائیور نے گاڑی اونٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر اونٹ اس گاڑی میں پھنس کر رہ گیا۔
soh
واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جہاں ڈرائیور کو اندھیرے میں سڑک پر چلتا اونٹ نظرنہ آیا جس کے باعث گاڑی اونٹ سے ٹکراگئی۔
تاہم اونٹ کئی گھنٹوں تک پھنسا رہا اور اسے نکالنے کے لیے جائے حادثہ پر کرین بلائی گئی، بعدازاں جانوروں کے ڈاکٹر کو موقع پر بلایا گیا اور اس کا علاج کیا گیا۔
اس واقعہ میں گاڑی کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ حادثے کی وجہ سے ٹریفک بھی جام رہا۔
تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں