نامور اداکار کو شارک نے چبا کر مار ڈالا - Voice Of Soch News

منگل، 25 جون، 2024

نامور اداکار کو شارک نے چبا کر مار ڈالا

shark,shark attack,shark attack death,great white shark,scary shark attack,sharks,shark attack story,eaten alive by shark,worst shark attacks,bitten in half by shark,shark attack fatality,shark attack australia,shark attacks,great white shark attacks,most famous shark tank products,brutal shark attacks,shark attack documentary,king shark death,shark attack stories australia,the shallows shark death,shark attack (cause of death)

اوہو : مشہور امریکی فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے نامور اداکار تمایو پیری گزشتہ روز شارک حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اتوار 23 جون کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تمایو پیری ہوائی کے شہر اوہو کے شمالی ساحل پر سرفنگ کر رہے تھے کہ اچانک ان پر شارک نے حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک شخص کے بارے میں کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو ٹیمیں مالیکاہانا بیچ پر پہنچیں جو شارک کے کاٹنے سے متاثر ہوا تھا۔

اوہو حکام کے مطابق تمایو پیری پر حملے کی اطلاع دوپہر ایک بجے موصول ہوئی تھی جس کے بعد پیری تک پہنچنے کے لیے ’جیٹ سکی‘ کا استعمال کرکے انہیں ساحل پر لایا گیا جہاں ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے پیری کو مردہ قرار دیا۔

متوفی اداکار جولائی 2016 سے لائف گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا اور ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پیشہ ور سرفر بھی تھا۔

ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیری کی موت کے حوالے سے بتایا کہ اداکار کے جسم پر شارک کے متعدد بار کاٹنے کے نشانات موجود تھے۔

واضح رہے کہ اداکار تمایو پیری کے کیریئر میں ہالی ووڈ کی متعدد کامیاب فلمیں شامل ہیں جس میں سال 2011 میں ریلیز یونے والی فلم ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں ان کا اہم کردار اور سال 2002کی فلم بلیو کرش میں ان کی شاندار کارکردگی شامل تھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad