کراچی، سرد خانوں میں 3 روز میں 300 لاشیں لائی گئیں، سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن - Voice Of Soch News

منگل، 25 جون، 2024

کراچی، سرد خانوں میں 3 روز میں 300 لاشیں لائی گئیں، سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن

freediving in coron,you tube shorts in hindi,river rafting in rishikesh,snake in rishikesh rafting,latest news in hindi,street workout in public,facts in hindi,snake in rafting,rapids in rishikesh,bike rider girl in pakistan,snake in river,guy shot in hotel,cop shoots kid in hotel,police shoot man in hotel,man shot by police in hotel,karachi zo mumtaz begum,man shot in hotel,honda cd 70 vs honda cd 70 dream,dead,cop kills man in hotel

 روشنیوں کے شہر کراچی میں حالیہ ہیٹ اسٹروک کے نتیجے ایدھی فاؤنڈیشن میں 3 روز کے اندر 300 لاشیں لائی گئیں۔

سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر کے دوران سرد خانوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ 3 روز میں 300 افراد کی میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں لائی گئی ہیں۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سہراب گوٹھ، کورنگی اور میٹھادر میں 3 سرد خانے قائم ہیں۔ گزشتہ 5 روز کے دوران 423 افراد کی میتیں غسل اور کفن کے لیے لائی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ زیادہ تر لائی جانے والی میتیں ورثاء کے ساتھ تھیں، نامعلوم میتیں کم تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad