قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہونے والا ہے، شیخ رشید - Voice Of Soch News

منگل، 25 جون، 2024

قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہونے والا ہے، شیخ رشید

the daily reminder,sheikh rashid death,all about sheikh rashid,sheikh rashid died of heart attack,sheikh,#dihadwebinarhealthcare in the time of corona,sheikh mujibur rahman death history,#healthcare in the time of corona,sheikh rashid bin mohammed al maktoum,the atheist experience,how sheikh rashid died,sheikh rashid,the forever war,hh sheikh rashid bin mohammed,the hereafter,rashid bin mohammed al maktoum death,sheikh aassim al hakeem refuted
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قبر ایک ہے لیکن مردے تین ہیں، فیصلہ بہت جلد ہونے والا ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے 30 اگست کی تاریخ رکھی ہے اس سے پہلے فیصلہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی حکومت ہے کہ کوئی حج پر بھی نہیں جا سکتا، پاکستان اہم ترین دور سے گزر رہا ہے، بھکاریوں کو باہر کہیں سے بھی بھیک نہیں ملی، پاکستان تا قیامت رہے گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج مجھے جسٹس طارق محمود جہانگیری صاحب نے باعزت بری کردیا، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت باقی ملزمان کی رہائی کے لیے بھی نیا راستہ کھلا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ہی کیس مختلف شہروں میں درج نہیں کیا جاسکتا، آئی ایل ایف نے ملک بھر میں ورکروں کا کیس لڑا، بڑے وکیلوں نے تو بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے علاوہ کسی اور کا کیس لڑا ہی نہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad