سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی گولڈ میڈلسٹ طالب علم جاں بحق - Voice Of Soch News

اتوار، 2 جون، 2024

سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی گولڈ میڈلسٹ طالب علم جاں بحق

kyle rittenhouse could get a congressional gold medal!!!,gold medal,kyle rittenhouse speaks to tucker carlson,world news,world war ii veteran,medal of honor recipients,world war ii (military conflict),funniest reddit posts,reddit top posts,medical laboratory science,idaho legislature,overbearing president,interesting,trending news,best of reddit,jamaica latest news today,funny reddit posts,closing arguments,division of multicultural affairs

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ایڈوارڈ کالج کا گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور معروف ویٹ لفٹر یاسین جاں بحق ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلسٹ طالب علم اور خیبر پختونخوا کا معروف ویٹ لفٹر یاسین دس اپریل کو سسرالیوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، جس کے بعد اُسے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور وہ یکم جون کو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق یاسین کو سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قتل کیا، جس پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقتول کے والد ریاض نے بتایا کہ بیٹے یاسین نے 2016 میں پسند کی شادی کی تھی، سسرالیوں نے جھگڑے کے دوران اُس کے سر پر گولی ماری تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی زندگی بچانے کے لئے رپورٹس نیدر لینڈ بھی بھجوائیں اور ہم وہاں علاج کیلیے پیسوں و کاغذی کارروائی کا بندوبست کررہے تھے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad