کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں چھینے گئے فونزکے آئی ایم ای آئی بدلنے والے دکاندار گرفتار - Voice Of Soch News

اتوار، 2 جون، 2024

کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں چھینے گئے فونزکے آئی ایم ای آئی بدلنے والے دکاندار گرفتار

stolen mobile search,what is jv iphones in pakistan,iphones in pakistan,mobile robbery in pakistan,street crime in pakistan essay,jv iphones,stolen imei search,stolen imei fir online,mobile robbery prank,mobile robbery lahore,changing imei in pakistan,what is jv iphones,boost mobile robbery,mobile robbery recovery,stolen imei database,mobile robbery,street crime in islamabad,mobile robbery video,jv iphones 13,jv iphones 14,karachi

 کراچی: گارڈن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے چھینےاورچوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے گروہ کے3ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ڈکیتی،چوری،چھینے ہوئے 17 موبائل فونزاور1 موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس نےانٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے چھینے اورچوری شدہ موبائل فونزکے آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے گروہ کے3ملزمان سمیر، محمد عاطف اورخالد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ڈکیتی،چوری،چھینے ہوئے 17 موبائل فونز اور1 موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان اعلی تعلیم یافتہ ہیں اورآئی ٹی میں مہارت رکھتے ہیں، جو مختلف سافٹ ویئرزکی مدد سے مسروقہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان سے برآمدہ موبائل فونزمختلف تھانہ جات کی حدود سے چھینے اورچوری شدہ ہیں۔ وہ مسروقہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی، بیرون ملک سے درآمد شدہ موبائل فونزاورکی پیڈ موبائل فونزسے تبدیل کرکے ایکٹوکرتے تھے۔

ملزمان اب تک سینکڑوں لوٹے گئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرچکے ہیں۔ انہوں نے دوران تفتیش متعدد دکانداروں کے نام لئے ہیں جو ان سے مسروقہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرواتے تھے۔

ملزمان سینکڑوں نان پی ٹی اے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی بھی تبدیل کرکے ایکٹو کرچکے ہیں۔ ملزم عاطف اورخالد کی صدر ڈپلومیٹ مارکیٹ میں موبائل شاپ ہے۔ دونوں آپس میں پارٹنرز ہیں ۔ ملزم سمیر کی اپنی علیحدہ شاپ ہے جو اسی مارکیٹ میں ہے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad