جمعه کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور خطۂ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ شام /رات میں مشرقی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی/جنوب مغربی بلوچستان اورمشرقی سندھ میں بھی آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بالائی/وسطی سندھ،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: سکرنڈ 32، شہید بینظیر آباد 10، پنجاب: منڈی بہاؤالدین 23، چکوال 13، خانیوال 08، قصور 06، گوجرانوالہ 04، گجرات، ساہیوال 03، ڈی جی خان 02، سیالکوٹ 02،اوکاڑہ،کوٹ ادو، بہاولنگر 01، خیبرپختونخوا: پاراچنار 21، کاکول 14، دیر (بالائی 06، زیریں 01)، کالام، سیدو شریف، بالاکوٹ، باچا خان ائرپورٹ 02، پشاور (سٹی)، پٹن، دروش 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 09 مظفرآباد (سٹی 05، ائرپورٹ 04)، گلگت بلتستان: استور 05، گوپس،ا سکردو 03، گلگت، بونجی 02، ہنزہ 01، بلوچستان: لسبیلہ میں04ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 44، تربت، خیرپور، دادو، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں43ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
.jpg)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں