فٹ پاتھ پر بیٹھی دودھ پلانے والی ماں کو شیرخوار بیٹی سمیت ٹرک نے کچل دیا - Voice Of Soch News

جمعرات، 6 جون، 2024

فٹ پاتھ پر بیٹھی دودھ پلانے والی ماں کو شیرخوار بیٹی سمیت ٹرک نے کچل دیا

the golden windmill and other stories,scary stories to tell in the dark,the servant after god's heart,the hindu by studyteller the hardik,scary stories in the rain,scary stories in the dark,the hindu news paper analysis,the hindu in gujarati,celebs who got fired from the industry,in the dark,in the rain,the traffic story telugu short film,wrong location,audio books channel on youtube,4chan gone wrong,in the woods,the industry,the last knight,bad father

 کراچی: گلشن اقبال بلاک 6 میں ٹرک نے ماں بیٹی پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی جاں بحق اور اس کی ماں زخمی ہوگئی۔

ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ایس ایچ او گلشن اقبال عقیل احمد کے مطابق بلاک 6 میں بنگلہ نمبر ڈی 28 کے باہر مہناس نامی خاتون فٹ پاتھ پر بیٹھ کر اپنی 1 سالہ بیٹی نورین کو دودھ پلا رہی تھی کہ تیز رفتار کیبل آپریٹر کا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ماں بیٹی پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں ایک سالہ نورین بنت محمد عارف موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی ماں مہناس شدید زخمی ہوگئی

بچی کی لاش و زخمی ماں کو فوری طور پر گلشن اقبال کے نجی اسپتال پہنچایا اس کے بعد زخمی ماں اور متوفیہ کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹرک تحویل میں لے لیا گیا ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ماں بیٹی رحیم یار خان کی رہنے والی تھی اور حال ہی میں کراچی میں منتقل ہوئی تھی اور ایک بنگلے میں ماسی کا کام کرتی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad