کم عمر افراد میں ذیا بیطس کی تشخیص خطرناک حد تک بڑھنے کا انکشاف - Voice Of Soch News

بدھ، 29 مئی، 2024

کم عمر افراد میں ذیا بیطس کی تشخیص خطرناک حد تک بڑھنے کا انکشاف

causes of heart attack in young people,why are young people dying of heart attacks?,rise of colon cancer in young people,young people having heart attacks,why are so many young people dying of heart attacks?,heart attack in young people,heart attack in young age,colon cancer in young people,causes of heart attack in young age,young people getting sudden cardiac arrest,best way to prevent type 2 diabetes in kids,how to prevent type 2 diabetes in kids

 لندن: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 40 برس سے کم عمر افراد میں ٹائپ 2 ذیا بیطس کی تشخیص کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ محققین نے تشخیص کی شرح میں 39 فی صد اضافے کی بڑی وجہ خراب غذا اور مٹاپے کو قرار دیا ہے۔

ڈائیبیٹیز یو کے کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے میں بتایا گیا کہ اس عمر میں لوگ زیادہ جارحانہ اور شدید نوعیت کی ٹائپ  2 ذیابیطس میں مبتلا ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مصنفین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 سالوں میں غذاؤں اور ماحولیات میں ہونے خطرناک تبدیلیاں لوگوں پر شدید اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے اطراف سستے اور غیر صحت بخش غذاؤں کے اشتہارات کی بھرمار ہے۔ ہمارے شیلف میں موجود غذائیں چکنائی، نمک اور مٹھاس سے بھرپور ہیں اور قیمتوں میں اضافے لوگوں کی پہنچ سے صحت مند غذاؤں کو دور کر رہی ہیں۔

محققین کے مطابق جینیاتی عوامل اور واضح محرومیوں سمیت یہ کیفیات موٹاپے کی شرح میں اضافہ کر رہی ہیں جو ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔



محققین نے بتایا کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس جب 40 برس سے کم عمر میں لاحق ہوتی ہے تو یہ زیادہ خطرناک ہوتی ہے اور قلبی مرض، گردوں کے مرض، بینائی کے ختم ہوجانے اور حتیٰ کہ قبل از وقت موت جیسی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad