کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر سے 80 ہزار نقد اور فون چھین لیا - Voice Of Soch News

بدھ، 29 مئی، 2024

کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس افسر سے 80 ہزار نقد اور فون چھین لیا

police and foreign tourist,pakistani police and foreign tourist,ludhiana cellphone showroom robbed,police,funny police,police hassling foreigner in pakistan,3 robbers loot the general store at the gunpoint in gurugram,ludhiana robbers,robbery caught on camera,karl rock pakistani police,atm robbery houston,atm robbery caught on tape,jammu and kashmir,karl rock police,pakistani police,iphone 14pro max video,police in pakistan,faridabad bank robbery

کراچی: شہر قائد میں پولیس بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہی۔ تازہ واقعے میں ڈکیتوں نے پولیس افسر کو 80 ہزار روپے نقدی اور فون سے محروم کردیا۔

عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو میمن گوٹھ تھانے کے افسر سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایس ایچ او عزیز بھٹی تھانہ ایوب سومرو نے واقعے سے متعلق بتایا کہ میمن گوٹھ تھانے میں تعینات ہیڈ محرر اے ایس آئی طارق نے مدد گار 15 پر اطلاع دی تھی کہ ڈاکو مجھ سے 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے تھانے آکر رابطہ نہیں کیا۔

پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad