پریس ریلیز: ڈی چوک اسلام آباد کے شہداء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ (شجاع الدین شیخ) - Voice Of Soch News

اتوار، 26 مئی، 2024

پریس ریلیز: ڈی چوک اسلام آباد کے شہداء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ (شجاع الدین شیخ)


 پریس ریلیز

ڈی چوک اسلام آباد کے شہداء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔    (شجاع الدین شیخ)

لاہور (پ ر):     ڈی چوک اسلام آباد کے شہداء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تمام افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ڈی چوک اسلام آباد میں غزہ کے مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مملکتِ خداداد پاکستان میں اسرائیل کی درندگی کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں بات کرنا جرم بن چکا ہے۔ اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ وہ شخص کون تھا جس نے ڈی چوک میں مظاہرین پر کئی مرتبہ گاڑی چڑھائی اور دو افراد کو کچل کر شہید جبکہ کئی کو زخمی کر دیا۔ پولیس وقوعہ پر خاموش تماشائی کیوں بنی رہی۔ 

ڈی چوک کے گرد و نواح کی سٹریٹ لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے کس کے کہنے پر بند کیے گئے۔ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب فلسطینی مسلمانوں کے لیے دردِ دل رکھنے والے ہر پاکستانی کو مطلوب ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس اندوہناک واقعہ میں ملوث مجرم اور اُس کے تمام سہولت کاروں اور پشتی بانوں کو بے نقاب کر کے اُنہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ تنظیم اسلامی کے ایک وفد نے 20مئی 2024ء کو شہداء کے جنازہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے جنت میں درجات بلند فرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان جو کہ قادیانی ہیں اُن کا حماس کی اعلیٰ قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر تنظیم نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین اپنے علاقوں سے ناجائز صہیونی قبضہ کو ختم کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی متعدد قرار دادوں کے تحت اس ناجائز صہیونی قبضہ کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے کا اُنہیں مکمل حق حاصل ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور 

وزیر دفاع یووگالانٹ کے خلاف نسل کُشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے واضح ثبوت موجود ہیں اور عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلا کر اُنہیں قرار واقعی سزا دینا عدل کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ اسرائیلی مجرموں اور فلسطینی مجاہدین کو یکساں طور پر انسان دشمن قرار دے کر 

عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کس کے ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر کی رحلت پر ایک بیان میں امیر تنظیم نے کہا کہ یہ حادثہ ایران اور امتِ مسلمہ دونوں کے لیے سانحہ ہے۔آنجہانی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی امتِ مسلمہ کے اہم لیڈر تھے۔ اُنہوں نے اپنی صدارت کے دوران ایران اور ہمسایہ عرب ممالک کے مابین دہائیوں سے جاری کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اُن کے حالیہ دورۂ پاکستان کے باعث دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا۔

جاری کردہ

خورشید انجم

مرکزی  ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی پاکستان



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad