کراچی میں اگلے ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل سے جمعرات تک شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اویس حیدر کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی تک بھی پہنچ سکتا ہے جس کے سبب کراچی میں اگلا ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین طب نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کے ساتھ ٹھنڈے پانی اور ہلکے کپڑے پہننے کی ہدایت کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں