عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے پر انکوائری کا فیصلہ - Voice Of Soch News

جمعرات، 30 مئی، 2024

عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے پر انکوائری کا فیصلہ

imran khan,imran khan latest,imran khan news,imran khan latest news,imran khan today,imran khan live,imran khan pti,imran khan case,imran khan arrest,imran khan live in supreme court,imran khan supreme court,imran khan in court,imran khan arrested,imran khan in supreme court,imran khan speech,imran khan supreme court hearing,imran khan video link hearing,imran khan bail petition in supreme court,imran khan and bushra bibi,imran khan only hope

 (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پراپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی، بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ ان کا آفیشل ہینڈل پراپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کیلئے استعمال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اس معاملے پر بات چیت کرے گا، ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی، ایف آئی ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ ویڈیو عمران خان نے خود اپ لوڈ کی  یا ان کی اجازت سے ٹویٹ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پراپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا، اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اگر ایسا ان کی طرف سے نہیں ہوا تو آفیشل اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر عمران خان کو اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے تحریری درخواست دینی پڑے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad