بہار :بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک داماد نے باقاعدہ اپنے سسر کی آشیرباد سے اپنی ساس سے شادی کرلی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ بہار کے ایک گاوں میں پیش آیا ہے جہاں سکندر یادَو نامی 45 سالہ شہری جو کہ 2 بچوں کا باپ ہے، اپنی بیوی کی موت کے بعد اس کے میکے یعنی اپنے سسرال میں آکر رہنے لگ گیا تھا۔اس دوران سکندر اور ان کی 55 سالہ ساس گیتا کے درمیان پیار ہوگیا۔ یہ بات گاوں میں کہاں چھپنے والی تھی، بالآخر دونوں کے خفیہ تعلقات کی افواہیں گاوں میں پھیلنے لگیں اور یہ افواہیں سسر دلیشور کے کانوں میں بھی پڑیں۔ایک دن دلیشور جب گھر آئے تو دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،غصے کی حالت میں دلیشور سارا معاملہ گاوں کی پنچایت کے پاس لے گیا اور اسے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔پنچایت نے ان کے داماد اور بیوی کو طلب کیا جہاں دونوں نے ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کے مصداق ایک دوسرے کے لئے اپنی محبت کا اعتراف کیا۔ دونوں کا اعتراف کرنا تھا کہ دلیشور کا دل پگھل گیا اور ان دونوں کی محبت کو تسلیم کیا۔پنچایت نے داماد اور ساس کی شادی کا فیصلہ کیا جس کے بعد دلیشور نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور شادی کے انتظامات بھی کروائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں