موسم کی تازہ ترین صورتحال. 19 مئی 2024 - Voice Of Soch News

اتوار، 19 مئی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال. 19 مئی 2024

weather update today,weather update,weather,weather update today west bengal,west bengal weather update today,west bengal weather update,weather update today live,weather news,sindh weather update,latest weather update,weather today,weather report today,pagasa weather update today,weather forecast for today,public weather forecast,weather news today,karachi weather update,pakistan weather update,weather 10 day,june weather,rain weather

 اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم بعد از دوپہر بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ جبکہ بالائی خيبر بختونخوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش:خيبر بختونخوا: کالام 10، دروش 03، میر کھانی01، بلوچستان: قلات 10، پنجگور، کوئٹہ 02، گلگت بلتستان : گوپس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد49 ، دادو ، جیکب آباد 48،پڈعیدن اور سکرنڈ میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad