موسم کی تازہ ترین صورتحال. 24 مئی 2024 - Voice Of Soch News

جمعہ، 24 مئی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال. 24 مئی 2024

weather update today,weather update,weather update today west bengal,west bengal weather update today,kolkata weather update,latest weather update,pagasa weather update today,weather,west bengal weather update,weather report today,weather update today live,weather today,pakistan weather update,weather news today,west bengal weather,weather forecast for today,public weather forecast,west bengal weather report today,weather news

 انتباہ:

رواں ہفتے ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکی لپیٹ میں رہیں گے ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو ،موہنجوداڑو، جیکب آباد50، روہڑی ، خیرپور 49،سبی،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، پڈعیدن،چھور،مٹھی ،رحیم یار خان 48،خان پور ،کوٹ ادو،بھکر ،نور پور تھل،ڈی جی خان اور حیدر آباد میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔


جمعه کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔تاہم شمالی بلوچستان اورجنوبی /مشرقی پنجاب میں آندھی/جھکڑ چلنے اور چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ شام/رات میں با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی / جھکڑ چلنے
کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے ۔تاہم با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہوائیں/آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تاہم پٹن 04اورچترال میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad