کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا تھانے پر حملہ - Voice Of Soch News

جمعہ، 24 مئی، 2024

کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل افراد کا تھانے پر حملہ

caught on camera,trucker kicks thief off speeding motorbike to retrieve stolen phone,the phone market,thief fails caught on camera,shop owner helps thief,police,police officer,the national,caught on video,the national uae,the tea is fantastic,the chai is fantastic,stolen phone,the rideshare guy,police shoot unarmed man with his hands up,china tiger attack video,theft,man stops theif,police shoot man in hotel,retail theft,tiger china attack

 

کراچی:  چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کو گرفتار کرنے پر مشتعل افراد نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس برآمد ہونے پر 2 کباڑیوں کو گرفتار کر کے تھانے لایا گیا تو ان کے درجنوں مشتعل ساتھیوں نے گلستان جوہر پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا، گرفتار کباڑیوں کے ساتھیوں نے تھانے پر پتھراؤ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے مزید نفری طلب کر لی گئی، اہلکاروں نے مشتعل ہجوم کو منتشر کر کے تھانے پر حملے میں ملوث 8 افراد کو حراست میں لے لیا، مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، دو کباڑیوں کو تھانے اٹھا کر لائے تھے جن کے قبضے سے موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس ملے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad