مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک - Voice Of Soch News

بدھ، 15 مئی، 2024

مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کرکے ساتھی کو رہا کروالیا؛ 2 افسران ہلاک

فرانس میں موٹر وے ٹول پر مسلح افراد نے گھات لگا کر ایک جیل وین پر فائرنگ کردی جس میں 2 پولیس افسران ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور اپنے ساتھی کو رہا کروا کر لے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور دو گاڑیوں میں سوار تھے اور انھوں نے گاڑیاں، پولیس وین سے ٹکرا دی جس سے پولیس وین کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا اور وہ سڑک کے بیچ رک گئی۔

بعد ازاں حملہ آروں نے اپنے ساتھ کو رہا کرایا اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ دو افسران ہلاک ہوگئے جب کہ دو زخمیوں میں سے ایک افسر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں
نہیں لائی گئی۔ فرار ہونے والے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad