190 ملین پاؤنڈز ریفرنس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، رہائی کا حکم - Voice Of Soch News

بدھ، 15 مئی، 2024

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، رہائی کا حکم

islamabad high court decision,islamabad high court,imran khan reached islamabad high court,imran khan in islamabad high court,imran khan to appear in court,imran khan's lawyer,imran khan in court,imran khan live,imran khan,toshakhana case imran khan,imran khan latest,imran khan arrested,imran khan case,imran khan news,ali amin gandapur meet imran khan,imran khan adiala jail,imran khan toshakhana,supreme court live,imran khan disqualified

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد  ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان  کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں درخواست ضمانت  منظور کرلی گئی ہے اور  رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنایا، جو گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے عمران خان کو دس لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad