لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا - Voice Of Soch News

بدھ، 15 مئی، 2024

لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا

 

kids cartoons,cartoons for kids,cartoons for children disney,new cartoons,cartoons for children,high end makeup look,highend makeup look,hindi cartoon tv show,cartoons 2021,hindi cartoon,halloween cartoon,cartoon,over 40 makeup look,nishu tiwari channel,everyday makeup look,unique themes,everyday makeup,different themes,makeup,fenty beauty makeup review,innovative theme,masha and the bear new episodes,masha and the bear english episodes

ادکارہ مشی خان ایوارڈز شو میں لڑکوں کے لیے ڈیزائن کیے جانے والے کپڑوں پر ڈیزائنرز پر برس پڑیں۔

حال ہی میں پاکستان کے مشہور ایوراڈز شو کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے اسٹائل سے توجہ سمیٹی۔

ایوارڈز شو میں ڈیزائنر احمد منان کے ڈیزائن کردہ تین لباسوں کی نمائش کی گئی جس میں سے ایک ڈریس لڑکے کا بھی تھا اور ان تینوں ڈریسز کو تقریب میں 'بیسٹ ڈریس' کا ایوارڈ بھی ملا لیکن یہ عوام کے ساتھ ساتھ مشی خان کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا۔

  اپنے سوشل اکاؤنٹ پر مشی خان نے ڈیزائنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں لڑکے کے کپڑوں کو دیکھ کر حیران  پریشان ہوں، یہ ننگا سا لباس ہے جس پر چھوٹی جیکٹ اور ایک بڑا خیمے نما پاجاما پہنا ہوا ہے اور لپ اسٹک لگائی ہوئی ہے، آپ لوگ کس قسم کے کپڑے ڈیزائن کررہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ لڑکوں کو لڑکا رہنے دیں یا جو بھی وہ ہیں، آپ لوگ انہیں ڈیزائنگ کے نام پر عجیب کارٹون بنا کر سامنے کھڑا کردیتے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad