سلام آباد میں پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد - Voice Of Soch News

اتوار، 8 ستمبر، 2024

سلام آباد میں پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد

explosives recovered,weapons recovered in jammu,trump speech maga rally livestream,improvised explosive device,explosive,explosive material (film subject),pti rally venue,rally in baramulla,pti rally,imran khan rally,support from people,imran khan pti rally,daily news,uttar pradesh government bans illegal loudspeakers,365 daily news,russia declares war on ukraine,trump speech economy livestream,donald trump livestream,365 news coverage

اسلام آباد ( رتازہ ترین۔ 08 ستمبر 2024ء ) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوگیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے پاس سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر ، ڈیٹونیٹر اور ہم برآمد ہوئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں، پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا تاہم جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، ، جلسے کی سکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر آج پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی گئی ہے اس حوالے سے میٹرو بس انتظامیہ نے راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بس سروس بند کردی ہے، راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر بھی میٹرو بس سروس مکمل سیل کردی گئی ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی جلسے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہوئے ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad