نجی اسکول میں جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کردیا - Voice Of Soch News

جمعہ، 13 ستمبر، 2024

نجی اسکول میں جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کردیا

security guard,the casting of frank stone,private security,the casting of frank stone nintendo switch,the incredibles hidden details,the incredibles ending explained,the incredibles things you missed,the casting of frank stone xbox series x,the casting of frank stone xbox series s,the casting of frank stone playstation,the squat man,the incredibles easter eggs,the casting of frank stone game,the incredibles every easter egg,the casting of frank stone review

 کراچی: نارتھ ناظم آباد کے نجی اسکول میں جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے چوکیدارکو قتل کردیا اورفرارہوگیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں واقع نجی اسکول سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتول کی شناخت 30 سالہ علی رضا ولد ذوالفقارعلی کے نام سے کی گئی جو نجی اسکول میں چوکیدارتھا اوراس کا آبائی تعلق میرپورخاص سے تھا۔

ایس ایچ اور نارتھ ناظم آباد ندیم حیدر کے مطابق مقتول چوکیدار کو اسکول میں تعینات شاہین سکیورٹی کمپنی کے گارڈ فہیم نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ شبہ ہے کہ رات گئے اسکول کے چوکیدار اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا ۔ ملزم سکیورٹی گارڈ فہیم چوکیدارکو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنی وردی، بیلٹ اور رپیٹر قریب ہی پانی کے ٹینک میں پھینک کر موقع سے فرارہوگیا۔

مفرور سکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے 12 بوررپیٹرکا ایک خول قبضے میں لے لیا ہے اور سکیورٹی کمپنی سے سکیورٹی گارڈ کا ڈیٹا طلب کرکے واقعے کی تفتیش شروع کرنے کے ساتھ فرارہونے والے سکیورٹی گارڈ کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad