ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 40، مظفر آباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 03)، کوٹلی 01، پنجاب: اسلام آباد (ایئرپورٹ 38، سید پور 10، زیروپوائنٹ 06، گولڑہ 09، بوکرا 03)، اٹک 18، مری 06، چکوال، گجرات 05، منگلا 03 ، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 03)، سیالکوٹ ایئرپورٹ 01، خیبر پختونخوا: تخت بائی 23، سیدو شریف 11، مالم جبہ، کالام، کاکول 08، میر کھانی 07، بالاکوٹ، دیر 06، چراٹ 04، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور ایئرپورٹ 03، پٹن میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 41، دادواورتر بت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں