آئل ٹینکر کی ٹرک سے ٹکر کے بعد دھماکہ، 48 افراد جاں بحق ہوگئے - Voice Of Soch News

منگل، 10 ستمبر، 2024

آئل ٹینکر کی ٹرک سے ٹکر کے بعد دھماکہ، 48 افراد جاں بحق ہوگئے

explosion,a large explosion at an oil facility,oil tanker truck,mexican oil plant explosion,us ny tanker explosion scene,tanker fire explosion,pemex oil explosion,mexico oil plant explosion,oil tanker topples,mexico oil processing plant explosion,oil plant explotion,dead in oil plant explotion,beirut explosion,tanker truck crash,oil tanker fall,2 died in oil tanker fire,oil plant explotion mexico,tanker truck fire,tanker fire truck,oil tanker

 نائیجیریا کے علاقے مئیڈوگری آئل ٹینکر کی ایک اور گاڑی سے ٹکر کے بعد دھماکے کے نتیجے 48 افردا جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر کی سڑک سے گزرتے ہوئے مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکر ہوگئی تھی۔

حکام کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 48 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا بتانا تھا کہ آئل ٹینکر دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں، صرف 2020 میں ایسے حادثات میں ساڑھے 5 سو زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad