بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، شمال مشر قی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: تخت بائی11، کاکول 09، سیدوشریف 03، مالم جبہ، پٹن 02، دیر(زیریں)، کالام 01، پنجاب: حا فظ آباد 09، نارووال 06، منڈی بہا ؤالدین 05، اسلام آباد (سٹی)، لا ہور (سٹی) 02، بلوچستان: بارکھان 09، کشمیر: کوٹلی میں02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43 اورسبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں